کراچی (بیورو رپورٹ) امیر سیاسی پارٹی جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا ، شہرِ قائد میں احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ عوام کی قوت خرید شدید متاثر ہو چکی ہے، پٹرول کی قیمت 400 روپے فی لٹر تک پہنچا دی گئی جبکہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکمرانوں نے ایسے معاہدے کیے جنہوں نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا، سیاسی پارٹی جماعت اسلامی نے آئی پی پیز کے معاملے سمیت طاقتور مافیاز کے خلاف احتجاج کرکے عوام کو ان کے حقوق سے آگاہ کیا ، امیر سیاسی پارٹی جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت نے پٹرول پر لیوی کی صورت میں ’’جگا ٹیکس‘‘ عائد کر رکھا ہے، اسے ختم کرنا ہوگا، حکومت کی جانب سے دیا گیا ریلیف پیکیج جماعت اسلامی کے احتجاج کا نتیجہ ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان بھر میں سیاسی پارٹی جماعت اسلامی کے احتجاجی کیمپ قائم ہیں اور ان کی جدوجہد صرف عوام کے مفادات کے لیے ہے، عوام کو شعور حاصل کرنا ہوگا کہ ان کے خلاف کہاں کہاں زیادتی ہو رہی ہے ، اُن کا کہنا تھا کہ کہ ملک میں ٹیکسوں کا بڑا حصہ قرضوں پر سود کی ادائیگی میں خرچ ہو جاتا ہے جب کہ پاکستان کو اس وقت ایسی پوزیشن کا سامنا نہیں کہ اسے ڈیفالٹ کیا جا سکے۔
امیر سیاسی پارٹی جماعت اسلامی نے پنجاب حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مشکل معاشی حالات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے 11 ارب روپے کا جہاز خریدا، مریم نواز نے پنجاب میں زراعت، تعلیم اور دیگر شعبوں کو نقصان پہنچایا جبکہ سرکاری تعلیم کا نظام بھی متاثر ہوا ، حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ گھوٹکی کے ایک اسکول میں 23 طلبہ کے مقابلے میں 35 اساتذہ موجود ہیں، جو حکومتی نظام میں موجود مسائل کی نشاندہی کرتا ہے۔

