واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا سعودی عرب کو حوثیوں کے خلاف کارروائیوں کے لیے فوجی مدد فراہم کر رہا ہے ، نیویارک ٹائمز سے گفتگو میں امریکی حکام نے بتایا کہ امریکی اہلکار حوثیوں کے خلاف اہداف کے تجزیے اور انتخاب میں سعودی عرب کی مدد کر رہے ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق امریکا سعودی عرب کے دفاعی گشت کے لیے فضائی ایندھن کی فراہمی بھی کر رہا ہے ، ذرائع کے مطابق امریکی فوجی معاونت سعودی عرب کی دفاعی صلاحیتوں اور حوثیوں کے خلاف کارروائیوں میں تعاون تک محدود ہے۔

