اسلام آباد (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) وزیراعظم شہباز شریف کے دسمبر کے پہلے ہفتے میں روس کے دورے کا امکان ہے ، حکومتی ذرائع کے مطابق دورے کے دوران روسی صدر سے اہم ملاقات بھی متوقع ہے، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
دوسری جانب ذرائع کا یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ ملاقات میں روسی تیل، ایل این جی اور گیس پائپ لائن کے شعبوں میں طویل المدتی تعاون کے امکانات بھی زیرِ غور آنے کا امکان ہے۔

