اسلام آباد (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس 2027ء کے انعقاد کے حوالے سے فالو اپ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اجلاس کے مقام اور مہمانوں کی رہائش کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں سربراہی اجلاس کے مجوزہ مقام پر پیش رفت اور تیاریوں سمیت مہمانوں کی رہائش کے لیے دستیاب سہولیات پر غور کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آئندہ سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور اجلاس کے دوران تمام امور کو ہموار اور مؤثر انداز میں یقینی بنایا جائے ، اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ، ایس سی او کے لیے پاکستان کے قومی رابطہ کار، چیئرمین سی ڈی اے سمیت متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

