جوہر بہرو (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) سلطان آف جوہر کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں ملائیشیا نے پاکستان کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ، فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا اور مقررہ وقت کے اختتام پر پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیمیں دو، دو گول سے برابر رہیں ، مقررہ وقت میں مقابلہ برابر رہنے کے بعد فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جہاں ملائیشیا نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سلطان آف جوہر کپ کی ٹرافی جیت لی۔

