میڈرڈ (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) صوبے تولیدو میں دو تیز رفتار ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے ، خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ میڈرڈ سے سیویل جانے والے ریلوے ٹریک پر پیش آیا، تصادم کے بعد دونوں ٹرینوں کی بوگیاں پٹڑی سے اتر کر ڈھلوان سے نیچے جا گریں، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کے بعد میڈرڈ سے اندلس جانے والی تیز رفتار ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے، جبکہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں ، فائر فائٹرز، پولیس اور طبی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں ، ہسپانوی وزیراعظم نے ٹرین حادثے کو سنگین نوعیت کا قرار دیا ہے ، خبر ایجنسی کے مطابق اسپین میں رواں سال یہ تیسرا بڑا ٹرین حادثہ ہے۔

