اسلام آباد ( احسان بخاری)اسلام آباد ڈرائی پورٹ میں کسٹم افسران کے تبادلے کا معاملہ اولڈ سپیئر پارٹس کے کنٹینرز سے نیا سپئر پارٹس اور گاڑیوں کے چیسز کلیئر کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، ذرائع کے مطابق اعلیٰ کسٹم افسر کی جانب سے اسلام آباد ڈرائی پورٹ پر تعینات سپرنٹنڈنٹ جو کہ گیارہ سالوں سے ایک ہی سیٹ پر تعینات رہا جب بھی تبادلہ ہوا دو ماہ بعد اسلام آباد ڈرائی پورٹ پر واپس آجاتا تھا ، ان کے خلاف متعدد شکایات کے بعد سپرنٹنڈنٹ ملک سلیم کو تبدیل کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تبادلے کے بعد نئے افسران نے ڈرائی پورٹ کا چارج سنبھالا تو انکشاف ہوا ہے کہ اس کے کلیئرنگ ایجنٹ سے رابطے تھے اور وہ اولڈ سپیئر پارٹس کے کنٹینرز جب چیک کرتا تو اس میں نئے سپیئر پارٹس اور چیسز بھی لائے جانے کا انکشاف ہوا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سپیپر پارٹس اور چیسز کو مبینہ طور پر اولڈ ظاہر کرکے کم کسٹم ڈیوٹی لگائی جاتی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آنے والے افسران کو ڈرائی پورٹ پر چیکنگ کے دوران معلوم ہوا ، ایک ذرائع نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ سابق سپرنٹنڈنٹ کی کراچی لاہور میں کلیئرنگ سے رابطے تھے جو اسلام آباد کنٹینرز لاتے جن کو مبینہ طور پر کم ڈیوٹی میں کلیئر کیا جاتا تھا جبکہ دوسری جانب گاڑیوں کا چیسز بارے بھی اعلیٰ افسران کو معلوم ہوا تو افسران نے گاڑیوں کے چیسز پر ایکشن لیتے ہوئے انہیں بھی روک دیا اور سینکڑوں چیسز آج بھی ڈرائی پورٹ پر پڑے ہوئے ہیں۔

