Iranian Foreign Minister Abbas Araghchi capitalnewspoint.com

ایران، سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا اجلاس علاقائی امن کے لیے اہم پیش رفت قرار

تہران (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران میں ایران، سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان چار ملکی اجلاس خطے میں امن و سلامتی کے لیے مذاکرات آگے بڑھانے کا اہم موقع تھا ، ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق عباس عراقچی نے بدھ کو انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا کہ چاروں ممالک کا مشاورت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق اہم پیش رفت ہے۔

عباس عراقچی نے زور دیا کہ اس سفارتی پیش رفت کو دیرپا تعاون میں تبدیل کرنے کے لیے مشترکہ اصولوں پر اتفاق، اعتماد سازی اور ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام ضروری ہے، ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن و سلامتی کے لیے صرف مذاکرات کافی نہیں، بلکہ باہمی احترام اور ٹھوس وعدوں کے ذریعے تعاون کو آگے بڑھانا ہوگا۔

انہوں نے علاقائی ممالک کے درمیان مسلسل رابطوں اور اعتماد کی فضا قائم رکھنے پر بھی زور دیا تاکہ امن و سلامتی کے مشترکہ مقاصد حاصل کیے جاسکیں۔