واشنگٹن (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) امریکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک امریکی انتخابی مہم میں 44 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سے زائد مالی معاونت کے ساتھ سب سے بڑے انفرادی عطیہ دہندہ بن گئے ہیں ، رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے امریکا پی اے سی کو 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کی، ان کی مالی معاونت وسط مدتی انتخابات کے نتائج پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیکساس سینیٹ کے انتخابات میں ایلون مسک نے سب سے زیادہ سرمایہ لگایا ہے، ٹیکساس سینیٹ کا انتخاب امریکی کانگریس میں اکثریت کا فیصلہ کرسکتا ہے۔

