اسلام آباد (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مختلف شعبوں سے متعلق 12 بلوں کی منظوری دے دی، منظور کیے گئے بلوں میں اعلیٰ تعلیم، تعلیمی اداروں، سائنسی تحقیق، ثقافت، مذہبی امور اور سیاحت سے متعلق قوانین میں ترامیم شامل ہیں .
صدرِ مملکت نے آرکائیول میٹیریل (تحفظ اور برآمدات پر کنٹرول) ترمیمی بل 2026، پاکستان سٹڈی سینٹرز ترمیمی بل 2026، ایریا آف سٹڈی سینٹرز ترمیمی بل 2026 اور سینٹرز آف ایکسی لینس ترمیمی بل 2026 کی منظوری دی۔
اسی طرح فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل 2026 اور ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل 2026 بھی منظور کر لیے گئے، نیشنل کالج آف آرٹس انسٹی ٹیوٹ ترمیمی بل 2026 اور نیشنل رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی ترمیمی بل 2026 کی بھی منظوری دی گئی۔
صدرِ مملکت نے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی ترمیمی بل 2026، این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان ترمیمی بل 2026، پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ترمیمی بل 2026 اور پاکستان ٹورسٹ گائیڈز ترمیمی بل 2026 کی بھی منظوری دے دی۔

