ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ، پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی قیمت 313 روپے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 346 روپے فی لٹر ہوگئی ، نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 27 نومبر تک کے لیے ہوگا۔