آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے ٹریفک ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ون ونڈو ہال، ٹیسٹ ایریا اور شہریوں کو مہیاء کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ایس ایس پی ٹریفک ڈاکٹر سید مصطفیٰ تنویر نے آئی جی اسلام آباد کو بریفنگ دی۔
آئی جی اسلام آبادنےSSP ٹریفک کو ہدایات دیں کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آنے والے شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں اور میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنائیں۔