اسلام آباد(سی این پی ) اسلام آ باد میں بلدیاتی الیکشن میں یونین کونسل 14ہمک ملک عشرت باری گرو پ کے گروپ لیڈر ملک یعقوب اعوان نے چیئرمین کے لیے ملک ذوالفقار المعروف ملک قاری اور وائس چیئرمین چوہدری وحید کو نامزد کر دیا۔ گزشتہ روز اعوان برادری کا اجلاس گروپ لیڈر ملک یعقوب اعوان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں تمام اعوان برادری کے عمائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک عشرت باری گروپ بلدیاتی الیکشن میں آزاد حیثیت سے حصہ لے گا۔ گروپ لیڈر ملک یعقوب اعوان نے یونین کونسل 14 سے ملک ذوالفقار کو چیئرمین اور چوہدری وحید کو وائس چیئرمین نامزد کر دیا ہے ۔جبکہ پینل کی طرف سے کونسلر کا الیکشن لڑنے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ملک برادری کے تمام عمائدین نے ملک یعقوب اعوان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اس عزم کا ا ظہا رکیا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں تمام اعوان برادری اپنے پینل کے ساتھ مکمل طور پر تعاون کریگی اور اپنے امیدوار وں کو جیتوانے کے لیے محنت کریینگے ۔ اجلاس میں ملک یعقوب اعوان متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ گروپ لیڈر ملک یعقو ب اعوان نے جن امیدواروں کو ملک عشرت باری پینل سے میدان میں اتارا ہے تمام اعوان برادری کے لیے یہ فیصلہ قابل قبول ہے یہ ایک اچھا فیصلہ ہے ۔ اجلاس کے موقع پر ملک یعقوب اعوان نے علاقہ عمائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے پہلے بھی علاقے کے لیے بے لوث کام کرتے رہیں ہیں آئندہ بھی علاقے کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے رہینگے۔