اے این ایف کی اسلام آباد میں چار کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان گرفتار۔ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 40 کلو 750 گرام منشیات برآمد۔
برآمدشدہ منشیات میں 2 کلوگرام آئس، 2 کلو 500 گرام ہیروئن اور 36 کلو 250 گرام چرس شامل۔موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ٹیوٹا کار کے خفیہ خانوں سے 36 کلو گرام چرس برآمد۔
کارروائی کے دوران خیبر کا رہائشی اسماعیل نامی ملزم گرفتار۔غوری ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوار ملزم ذوہیب کے قبضے سے 250 گرام چرس برآمد ہوئی۔ضیاء مسجد کے قریب کار میں سوار ملزم شاہزیب سے 2 کلو گرام آئس برآمد۔
سرینگر ہائی وے پر کیئا سپورٹیج کار سے ڈھائی کلو گرام ہیروئن برآمد۔گاڑی میں سوار محمد کامران نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
چاروں ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔