پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ واضح ہو گیا ہے کہ اس ملک میں رُول آف لاء نہیں۔یہ بات اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کے موقع پر عمران خان نے کمرۂ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران ایک صحافی کے سوال کہ ’’مریم نواز کو پاسپورٹ واپس مل گیا، اس پر کیا کہیں گے؟ ‘‘ کے جواب میں کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح چوروں کو دوسری بار این آر او دیا جا رہا ہے، لوگ مایوس ہیں، آج لوگوں میں مایوسی پھیل چکی ہے۔پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسمبلی میں ہم واپس نہیں بیٹھیں گے۔