سابق سفیر عمر فاروق نے سابق مشیر برائےاحتساب شہزاد اکبر کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کا مطالبہ کردیا

سابق سفیر عمر فاروق نے شہزاد اکبر کے خلاف بطور سابق مشیر برائے احتساب غلط اختیارات کا استعمال کرنے کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے ان کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دائر کردہ مقدمے میں سابق سفیر عمر فاروق ظہور نے الزام عائد کیا کہ شہزاد اکبر، صوفیہ مرزا اور سابق ڈی جی ایف آئی ثنا اللہ عباسی سمیت ایف آئی اے کے نصف درجن افسران و اہلکاروں نے میرے خلاف فرضی کہانی کی بنیاد پر ایف آئی اے میں جھوٹے مقدمات درج کرایے۔

انہوں نے مزید الزام لگایا کہ مذکورہ افراد نے اسلام آباد کی ضلعی عدالت کے جعلی وارنٹ تیار کرکے ان کے خلاف استعمال استعمال کیا۔ سابق سفیر عمر فاروق نے درخواست کی کہ مرزا شہزاد اکبر کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرواکر وطن واپس لایا جائے اور ان سے تفتیش کرکے انصاف فراہم کیا جائے ۔