چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے شاندار کارکردگی، 31 دسمبر 2021؁ تک6117کیسز نمٹا دیئے

اسلام آباد(سی این پی)چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے شاندار کارکردگی کی بدولت 31 دسمبر 2021؁ تک6117کیسز نمٹا دیئے۔ لاپتہ افراد کمیشن کے سیکرٹری کی جانب سے دسمبر2021 کی جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق نومبر 2021تک لاپتہ افراد کے لئے قائم کمیشن کو 8279کیسز موصول ہوئے جن میں سے دسمبر 2021کے دوران 102نئے کیس لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن کو موصول ہوئے۔ جس کے بعد جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد سے متعلق کیسز کی تعداد مجموعی طور پر 8381 ہوگئی۔ جن میں سے لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے1 3دسمبر2021ء تک6117 لاپتہ افراد کے کیسز نمٹا دیئے ہیں اور اس وقت لاپتہ افراد کی تعداد 2264ہے جو کہ لاپتہ افراد کے قومی کمیشن کی بڑی کامیابی ہے،لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشندسمبر2021 کے دوران 563 سماعتیں کیں جن میں سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 183،کراچی میں 176جبکہ کوئٹہ میں 204سماعتیں شامل ہیں،لاپتہ افراد کے قومی کمیشن کی طرف سے 31 دسمبر2021 تک6117 لاپتہ افراد کے کیسز نمٹانے اور ان کی بحفا ظت گھروں کو واپسی یقینی بنانے پر قومی کمیشن کے چئیرمین جناب جسٹس جاوید اقبال اورلاپتہ افراد کے قومی کمیشن کے دیگر معززممبران نے نہ صرف لاپتہ فرد کی فیملیز کا موقف سنا بلکہ ان کی جلد از جلد بازیابی کے لئے کوششیں بھی کیں جس پر لاپتہ افراد کے لواحقین نے چئیرمین جناب جسٹس جاوید اقبال اور لاپتہ افراد کے لئے قائم کمیشن کے دیگر معزز ممبران کی کوششوں کو سراہا۔لاپتہ افراد کے کمیشن کے چئیرمین کی حیثیت سے جسٹس جاوید اقبال اپنے عہدے کی تنخواہ نہیں لیتے اورنہ ہی سرکاری وسائل استعمال کرتے ہیں بلکہ لاپتہ افراد کے قومی کمیشن کے صدر کی حیثیت سے کام کرنے کواپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔