وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں بڑے پیمانے پر افسران و اہلکاروں کی ترقیاں۔اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی زیرصدارت محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس۔کمیٹی کی سفارشات پر 06ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی،اس کے علاوہ رواں ماہ کے دوران174افسران کو ا گلے عہدوں پر ترقی دی گئی،اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر نے نئے ترقی یاب افسران کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں بڑے پیمانے پر افسران و اہلکاروں کی ترقی کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی زیرصدارت محکمانہ پرموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہو ا،جس میں سی پی او ہیڈ کوارٹرز اویس احمد ،سی پی او سکیور ٹی ڈویژن حسن رضاخان اور اے آئی جی اسٹیبلیشمنٹ سید ذیشان حیدرنے شرکت کی ،کمیٹی کی سفارشات پر 06ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر نے نئے ترقی یاب ہونے والے افسران کو رینک لگائے اور مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔اس کے علاوہ رواں ماہ کے دوران محکمانہ پروموشن کمیٹی نے 16سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی دی،64اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر پروموٹ کیا،83ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی جبکہ ایک آفس سپر نٹنڈنٹ کو ایڈمن افسر کے عہدے پر ترقی دی گئی،ان کے علاوہ 06مزید آفس سپرنٹنڈنٹ اور 04اسسٹنٹ پرائیو یٹ سیکرٹریز کو ٹائم پے سکیلز کے ذریعے ترقی یاب کیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے تمام خالی سیٹوں پر بر وقت ترقیوں کی ہدایت دی،اسلام کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ اگلے مرحلے میں انسپکٹر سے ڈی ایس پی اور کنسٹیبل سے ہیڈ کنسٹیبل کے عہدوں پر ترقیاں دی جائیں اور تمام خالی سیٹو ں پر ترقی کا سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے نئے ترقی یاب ہونے والے افسران کے لئے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس سروس میں محکمانہ ترقی اور رینک میں اضافہ درحقیقت ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے ، میں امید کرتاہوں کہ آپ قانون کے یکساں نفاذ ،میرٹ کی پاسداری اوربہترین سروس کی فراہمی سے شہریوں کی خدمت اور تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیںگئے، انہوں نے مزیدکہاکہ تمام سپر وائزری افسران بہترین ٹیم لیڈر کا کردار ادا کرتے ہوئے ماتحت سٹاف سے بہتر ین پرفارمنس لیں تاکہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوسکیں،پولیس فورس کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں سپر وائزری افسران کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہوتا ہے ،پولیس افسران پیشہ وارانہ خدمات کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی خدمت اور جدید کمیونٹی پولیسنگ کواپنا شعار بنائیں ، جرائم کے قلع قمع کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلائیں ۔نئے ترقی یا ب افسران نے اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کرتے ہوئے پہلے سے زیادہ محنت اور فرض شناسی کے ساتھ عوامی خدمت ،تحفظ اور کمیونٹی پولیسنگ کے اصولوں کے مطابق پیشہ وارانہ خدمات انجام دیتے ہوئے پولیس فورس کی بہتری اور دیگر امور کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">