شاہ رخ خان کو چاند پر پلاٹ کا تحفہ

ممبئی (سی این پی)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ صرف چاند پر پلاٹ کے ہی مالک نہیں بلکہ وہاں ان کے نام پر ایک گڑھا بھی ہے ، ہر سال ان کی سالگرہ پر چاند پر اراضی کا کچھ حصہ خریدا جاتا ہے ۔

اداکار کی آسٹریلوی مداح ان کے ہر جنم دن پر چاند کا چھوٹا سا ٹکرا خرید کر تحفے میں دیتی ہیں۔

کنگ خان نے اس بات کا تذکرہ ایک انٹرویو کے دوران کیا اور بتایا کہ میری اس مداح کا نام سینڈی ہے ۔

میں چاہتی ہوں وہ چاند پر جانے والا پہلا بھارتی فلمی ہیرو بنے ، میں اسے ہمیشہ زندگی کے ہر معاملے میں نمبر ون دیکھنا چاہتی ہوں۔