آزاد کشمیر میں مسافر وین کو حادثہ ، 3افراد جاں بحق

باغ ( سی این پی) آزادکشمیر باغ میں گوہیں نالہ کے قریب مسافر وین حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بدقسمت مسافر وین راولاکوٹ سے راولپنڈی جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی ، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال سدھنوتی منتقل کیا جارہا ہے ، مسافر وین میں 15 افراد سوار تھے