اسلام آبا د(سی این پی)شہر کو محفوظ بنانے کے دعوے محض دعوے تک محدود شہر کو محفوظ رکھنے والے سیف سٹی کیمرے خود غیر محفوظ ، ایک لاکھ 20 ہزار کے سیف سٹی کیمرے چوری ہوگئے،ڈاکو تھانہ مارگلہ کے باہر لگے سیف سٹی کیمرے لے اڑے۔
شہر کو محفوظ رکھنے والے سیف سٹی کیمرے خود غیر محفوظ ، ایک لاکھ 20 ہزار کے سیف سٹی کیمرے چور لے اڑے ،پولیس دو ہفتے تک لاعلم رہی، ذرائع کے مطابق دو ستمبر کی رات کیمرے بند ہونے کے باوجود کاروائی کی بجائے محض رپورٹ لکھنے پر ہی اکتفا کیا گیا15 روز گزرنے کے بعد سیف سٹی اٹھارٹی کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی
، ذرائع کے مطابق 2 ستمبر کی چوری کا مقدمہ 16 ستمبر کو تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیااس واقعہ نے شہر کے مختلف مقامات پر لگے دو ہزار 500 سیف سٹی کیمروں کے فعال ہونے پر بھی سوال اٹھا دیازرائع کے مطابق وفاقی پولیس کی جانب سے کیس پر پردہ ڈالنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے