کرینہ اور شاہد ایک بارپھرساتھ نظر آئیں گے

ممبئی(سی این پی) بالی ووڈ کی سابقہ مقبول ترین جوڑی کرینہ کپور اور شاہد کپور ایک بار پھر بڑے پردے پر ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سال 2007 میں ریلیز ہونےوالی فلم ’جب وی میٹ‘ کو آج بھی مقبولیت حاصل ہے اور اسی وجہ سے اس فلم کے سیکوئیل کی خبروں نے زور پکڑ لیا ہے۔۔

کامیڈی سے بھرپور فلم ’جب وی میٹ‘ کے مداح ایک بار پھر مقبول ترین جوڑی کرینہ کپور اور شاہد کپور کو اسکرین پر ساتھ دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ’جب وی میٹ 2‘ بنانے کی تیاریاں جاری ہیں اور سیکوئیل کے ہدایت کار بھی امتیاز علی ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم کی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک اس فلم کے سیکوئیل کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم قیاس ا?رائیاں کی جارہی ہیں کہ ’جب وی میٹ 2‘ میں بھی کرینہ کپور اور شاہد کپور کو ہی کاسٹ کیا جائے گا۔