شاہ رخ خان نے نینتھارا کے کردار کو ‘حیرت انگیز’ قرار دیدیا

ممبئی(سی این پی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ میں نینتھارا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ا±نہیں اسکرین ٹائم کم ملا۔ساو¿تھ انڈین اداکارہ نینتھارا نے فلم ‘جوان’ میں ایک ماں اور ایک پولیس اہلکار کا کردار ادا کیا ہے، ا±ن کے اس کردار کی جہاں مداحوں کی جانب سے تعریف کی گئی ہے تو وہیں شاہ رخ خان نے بھی تعریف میں نینتھارا کے کردار کو حیرت انگیز کہہ دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر شاہ رخ خان کے ساتھ ہونے والے سوال و جواب کے سیشن میں ایک پ±رستار نے کہا کہ فلم میں سوجی کے ساتھ ا?زاد کی بانڈنگ بہت پسند ا?ئی جبکہ نینتھارا کے کردار کو بھی بڑی ہی نفاست کے ساتھ بنایا گیا۔
±رستار نے فلم میں خواتین کی بہترین انداز میں نمائندگی کرنے کے لیے شاہ رخ خان سمیت پوری ‘جوان’ ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔اس ٹوئٹ کے ردعمل میں شاہ رخ خان نے کہا کہ ‘میں نے بھی محسوس کیا کہ نینھتارا کا فلم ‘جوان’ میں سنگل ماں کا کردار کافی حیرت انگیز تھا، بدقسمتی سے ا±نہیں اسکرین ٹائم کم ملا لیکن اس کے باوجود بھی وہ کردار شاندار تھا۔