ایس ایچ او وارث خان کا قمار بازوں کے خلاف ایکشن، لاکھوں روپے اور دیگر سامان برآمد

راولپنڈی(سی این پی)ایس ایچ او وارث خان نے قمار بازوں کے خلاف کارروائی کر کے ملزمان سے لاکھوں روپےنقدی اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ وارث خان کے علاقے بوہڑ بازار میں قمار بازی کا بازار گرم تھا جس پر ایس ایچ او وارث خان نے ملک نصیر چھاپہ مار کر 2 کمار بازوں کو گرفتار کر لیا۔تفتیش کرنے پر کمار بازوں کی پہچان محمد اکرام عرف بکیا ، اور دوسرا ناصر خان معلوم ہوئ جن سے لاکھوں روپے کے نوٹ برآمد ، 6 ٹیلی فون سیٹ ، 1 لیپ ٹاپ ، 1 ایل سی ڈی ، 4 وائ فائ ڈیوائسز ، متعدد ٹچ اور سادہ بٹن موبائل فون برآمد ہوئے ،مزید ایس ایچ او وارث خان ملک نصیر سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ کمار بازی اور جوا میں پڑنے والے نوجوانوں کو اس کی لت سے بچانے کی بھر پور کوشش ہے جرائم کے خاتمے تک میری یہ کوشش جاری رہے گی ۔