دوحا(سی این پی)کویتی فنکارہ شمس نے ایک انوکھا دعویٰ کیا ہے کہ مرغی کا گوشت صرف خواتین کے لئے ہے اس کو مرد استعمال نہ کریں ، مرغی مادہ ہے اور اس کا گوشت مردوں میں نزاکت لاتا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق کویتی فنکارہ شمس نے مردوں کو مرغی کا گوشت کھانے سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے مرغی کو خواتین کی خوراک قرار دے دیا، فنکارہ نے دعویٰ کیا کہ مرغی کا گوشت مردوں میں نزاکت لاتا ہے کیونکہ یہ خواتین کی خوراک ہے، دنیا کی تمام چیزوں میں نر اور مادہ ہوتے ہیں اس لئے مردوں کو مردانہ خوراک کھانی چاہیے، مرغی مادہ ہے تاہم یہ مردوں کو نہیں کھانی چاہیے۔ فنکارہ کا مزید کہنا ہے کہ مردوں کے لئے بہتر ہے کہ وہ ’پائے‘ اور اس کی طرح کی دیکر خوراک استعمال کریں۔ ان کے اس انوکھے دعوے نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے جہاں صارفین کی جانب سے تبصروں کا طوفان ا±مڈ آیا ہے، صارفین نے فنکارہ کے اس بیان غیر سنجیدہ اور مذاق کے مترادف قرار دیا ہے ۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">