بھارتی فاسٹ بولر نودیپ سینی نے فیشن بلاگر سے شادی کرلی

نئی دہلی(سی این پی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نودیپ سینی نے سوشل میڈیا پر مقبول فیشن بلاگر سواتی سے شادی کرلی۔ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر نودیپ سینی نے اپنی دیرینہ گرل فرینڈ سواتی آستھانہ سے شادی کرلی جس کی تصاویر انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر پوسٹ کیں۔نودیپ سینی نے اپنی شادی کے دن سفید رنگ کی شیروانی پہنی جبکہ ان کی دلہن نے بھی سیفد رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا۔