پریتی زنٹا کی ہم شکل امریکی اداکارہ کے چرچے

لاس اینجلس(سی این پی)سوشل میڈیا صارفین نے ماضی کی مقبول ترین بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی ہمشکل امریکی اداکارہ ڈھونڈ لی

عمران ہاشمی،شاہ رخ خان، انیل کپور، رنبیر سنگھ اور لیجنڈری اداکار رجنی کانت کے ہمشکل کے بعد اب صارفین نے پریتی زنٹا کی ہمشکل بھی تلاش کرلی ہے۔

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر “فلم اپڈیٹس” کے نام سے موجود تصدیق شدہ اکاوْنٹ نے معروف امریکی اداکارہ للی گلیڈسٹون کی تصویر پوسٹ کی۔

تصویر پوسٹ کرتے ہوئے “فلم اپڈیٹس” نے اعلان کیا کہ “فلم ‘کِلرز آف دی فلاور مون’ کی اداکارہ للی گلیڈسٹون کو 2024 کے اسپرٹ ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے”۔

اداکارہ کی تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو اُلجھن میں ڈال دیا اور وہ تبصرے کرکے پوچھنے لگے کہ پریتی زنٹا کی تصویر کیوں پوسٹ کی

جبکہ کچھ صارفین نے تو ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے پر امریکی اداکارہ کے بجائے پریتی زنٹا کو مبارکباد دی۔

ایکس پر پوسٹ کی گئی تصویر میں بالی ووڈ اسٹار پریتی زنٹا سے امریکی اداکارہ للی گلیڈسٹون کی غیرمعمولی مماثلت نے مداحوں کو حیران و پریشان کیا۔