اسلام آباد کے تینوں حلقوں کیلئے نامزدگی فارم جاری

اسلام آباد(سی این پی)ملک بھر کی طرح آج اسلام آباد میں بھی کاغذاتِ نامزدگی فارم جاری کر دیئے گئے ، اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی تینوں نشستوں کے لیے نامزدگی فارم جاری کیے گئے

دفتر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے مطابق ریٹرننگ آفیسرز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 46 ،این اے 47 اور این اے 48 کے لیے امیدواروں کو نامزدگی فارم جاری کیے گئے

ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر کے باہر پبلک نوٹس بھی آویزاں کیے گئے تھے

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے تمام آر اوز کے دفاتر سے جاری ہونے والے کاغذاتِ نامزدگی کی مانیٹرنگ کرتے ہوئے بتایا کہ ساڑھے چار بجے تک کاغذاتِ نامزدگی فارم جاری کیے گئے

این اے 46 کے 13 فارمز ، این اے 47 کے 34 فارمز جبکہ این اے 48 کے 35 فارمز جاری کئے گئے۔