انجم عقیل کے حق میں دستبرداری کی خبر جھوٹ ہے،مولانا عبد المجید ہزاروی

اسلام آباد( سی این پی)این اے 46سے جے یو آئی کے امیدوار مولانا عبدالمجید ہزاروی نے سوشل میڈیا پر انجم عقیل کے حق میں دستبرداری کے حوالے سے چلنے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں۔ مخالفین ہمارے مہم سے شدید خائف ہونے کے بعد اس قسم کی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ حلقے کے عوام بے پناہ پیار اور محبت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں۔حلقہ کے بوڑھے، جوان اور خواتین انشاء اللہ کتاب پر مہر لگائیں گے۔ عوام کو جو امیدیں ہم سے وابستہ ہیں اس پر پورا اتریں گے۔ انشاء اللہ اسلام آباد کے عوام اس مرتبہ سرپرائز دیں گے۔ سیٹ جیت کر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کو تحفہ دیں گے۔