اسلام آباد،سافٹ ویئر انجینئر کے قتل میں ملوث2ملزمان گرفتار

اسلام آباد( کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سافٹ ویئر انجینئر کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ،اسلام آباد ہومی سائیڈ یونٹ اور تھانہ سنبل پولیس کی ٹیموں نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران ملزمان کو حراست میں لیا،ملزمان احمد شفیع اور محمد یوسف نے اسلحہ اتشیں سے فائرنگ کرکے سافٹ وئیر انجینئر بابر کو سیکٹر جی 13 میںگھر کے دروازے پر قتل کر کے فرار ہو گئے تھے ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آبادسید علی رضا نے کہا کہ ایس ایس پی انوسٹی معہ ٹیموں نے تمام تکنیکی اور انسانی زرائع کو بر وئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو انتہائی قلیل وقت میں ٹریس کرکے گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔