نئی دہلی(شوبز نیوز) بالی وڈ فنکاروں کی پیش گوئیوں کے حوالے سے مشہور ہندو پنڈت جگن ناتھ گروجی نے ابھیشیک اور ایشوریہ رائے کے درمیان علیحدگی کی پیش گوئی کردی۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں فنکاروں کے درمیان تعلق میں ایسا بہت کچھ ہے جو لوگ نہیں جانتے اور دونوں کی کنڈلیاں رشتے پر منفی اثر ڈالتی ہیں۔
جگن ناتھ کا کہنا تھا کہ علم نجوم کے مطابق دونوں کی شادی کا زیادہ چلنا مقدر نہیں ہے لیکن بیٹی کی محبت نے انہیں اب تک جوڑ کر رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں جلد علیحدہ ہوسکتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کی دونوں کے درمیان رشتے میں محبت کی کمی ہے۔
علیحدگی کے بعد بھی دونوں کے درمیان احترام اور دوستی کا رشتہ برقرار رہے گا،دونوں کے درمیان طلاق کی خبر اچانک آئیگی