پاکستانی ماڈل کی ’بکنی‘ میں ریمپ واک، عوام سیخ پا

لندن۔معروف پاکستانی ماڈل اور اداکارہ روما مائیکل نے ایک فیشن شو میں بکنی پہن کر ریمپ پر واک کی اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ تاہم جب اس پر غیر معمولی ردعمل آیا اور صارفین کی اکثریت نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تو انہوں نے ویڈیو ڈیلیٹ کر دی۔

روما مائیکل کے لیے یہ اقدام بھی مؤثر ثابت ہوا، کیونکہ اس کے بعد بھی وہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ میں رہیں۔ وہ ایک کامیاب ماڈل اور اداکارہ ہیں، جنہوں نے یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا سے بیچلر آف ٹیکنالوجی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے یہ ریمپ واک مس گرینڈ انٹرنیشنل 2024 کے ایونٹ میں کی تھی۔

اگرچہ روما مائیکل نے اپنا ویڈیو کلپ ڈیلیٹ کر دیا، مگر ان کے بہت سے مداحوں نے اسے محفوظ کر لیا اور سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔ صارفین نے ان پر تنقید کی کہ انہیں اپنی ثقافت اور روایات کا احترام کرنا چاہیے تھا۔

روما مائیکل نے متعدد اہم برانڈز کے لیے ماڈلنگ کی ہے اور فیشن ڈیزائنرز کے لیے بھی کام کیا ہے۔ انہوں نے دو فلموں “تو زندگی ہے” اور “پیاری نمو” کے علاوہ کئی ٹی وی ڈراموں میں بھی اداکاری کی ہے۔

روما مائیکل نے بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر بھی پاکستان کی نمائندگی کی ہے، جن میں کینز فیشن ویک اور دبئی فیشن ویک شامل ہیں۔

ان کی بکنی میں ریمپ واک نے بہت سے لوگوں کو مشتعل کیا، جس کے نتیجے میں انہوں نے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی۔ اس تنقید سے پریشان ہوکر روما مائیکل نے اپنے ویڈیو کلپ کو ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔