چنار کوٹ ۔ فرض کی ادائیگی کے دوران موٹروے پولیس سب انسپیکٹر ہزارہ ایکسپریس وے پر شہید ہزارہ ایکسپریس وے کے قریب موٹروے پولیس کے سب انسپیکٹر شبیر احمد اور ہیڈ کانسٹیبل سہیل ملک ایک خراب گاڑی کو مدد فراہم کر رہے تھے کہ غفلت لاپرواہی سے چلاتے ہوئے ایک پک اپ ڈرائیور نے انہیں ہٹ کر دیا ۔دونوں کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو بٹگرام منتقل کر دیا گیا، بعد ازاں سب انسپیکٹر شبیر احمد کو اے ایم سی ایبٹ اباد منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ڈاکٹروں کے مطابق موت کی وجہ متعدد فریکچرز اور اندرونی چوٹیں تھیں جبکہ ہیڈ کانسٹیبل سہیل ملک کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ۔ انسپیکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلمان چوہدری کی جانب سے اظہار افسوس۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">