بڑا گھر ہونے کے باوجود مادھوری، شوہر اور گھر والے ایک کمرے میں کیوں رہتے تھے؟

نئی دہلی ۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور رقاصہ مادھوری ڈکشت کے بیٹوں کے بارے میں دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، مادھوری ڈکشت کا بڑا گھر ہونے کے باوجود ان کا خاندان ایک ہی کمرے میں رہائش پذیر تھا۔ مادھوری کے شوہر ڈاکٹر شری رام نینے نے اپنے بچوں کی پرورش کے حوالے سے بتایا کہ ان کے دو بیٹے، آرین اور ریان، اب امریکا میں کالج میں زیر تعلیم ہیں۔

ڈاکٹر نینے نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اور مادھوری اپنے بیٹوں کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔ اس گفتگو میں انہوں نے ان اقدار کے بارے میں بات کی جو انہوں نے آرین اور ریان میں ڈالی ہیں۔

ڈاکٹر نینے نے بتایا کہ باوجود اس کے کہ ان کے پاس بڑا گھر تھا، پورا خاندان ایک ہی کمرے میں رہتا تھا، جس کی وجہ سے بچوں کے درمیان قربت اور محبت بڑھی۔

آرین نے اس بارے میں کہا کہ “ہم بہت سارے بہن بھائیوں سے بہتر ہیں اور ایک دوسرے سے زیادہ محبت کرتے ہیں، کیونکہ ایک دوسرے کو دیکھ کر ہمیں رشتے کی اہمیت اور دوسرے کے جذبات کا اندازہ ہوتا ہے۔”

یہ چھوٹے سے کمرے میں اکٹھے رہنے کا تجربہ مادھوری کے بیٹوں کے لیے اس بات کا باعث بنا کہ وہ ایک دوسرے کے قریب اور مضبوط رشتہ رکھتے ہیں، اور انہیں اس طرز زندگی کا فائدہ سمجھ میں آیا۔