اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں نو منتخب صدر طارق علی ورک، سیکریٹری آصف بشیر چوہدری و دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے انہوں نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیداران ، طارق علی ورک صدر اور آصف بشیر چوہدری جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدےداران اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں گے اور صحافیوں کے حقوق ، آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کے لیے اپنی جد و جہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے ،جبکہ دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے راولپنڈی اسلام یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے سالانہ انتخابات میں طارق علی ورک صدر، آصف بشیر چوہدری جنرل سیکرٹری، بشیر عثمانی سینئر نائب صدر، عمار برلاس نائب صدر، ندیم چوہدری سیکرٹری فنانس راجہ بشیر عثمانی سمیت افشاں قریشی، اسماء نواز، ثوبیہ مشرف، آفتاب جہاں، علی اختر، توصیف عباسی، رانا فرحان اسلم، غفران چشتی، نوابزادہ شاہ علی، اسد شیر کو بطور ممبران ایگزیکٹو باڈی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے جاری تہنیتی پیغام میں راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے.
کہا کہ آر آئی یو جے کے نو منتخب عہدیداران کی کامیابی انکی قیادت پر صحافتی برادری کے بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نو منتخب عہدیداران راولپنڈی اسلام یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) صحافتی برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافتی برادری کی جمہوریت کی بحالی اور مضبوطی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافتی برادری پارلیمان کا اہم جزو ہے۔پارلیمان صحافتی برادری کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا ،اسپیکر قومی اسمبلی نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب عہدیداران آر آئی یو جے ملک میں جمہوریت کے فروغ اور عوام کے مسائل کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچانے کے لیے بے پایاں خدمات سر انجام دیتے رہیں گے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیداران کی کامیابیوں اور کامرانیوں کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔