مہنگائی کے اس دور میں گھر چلانے کے ساتھ ساتھ بنانا بھی مشکل ہوگیا۔
سیمنٹ کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور گزشتہ دوہفتے میں سیمنٹ کی ایک بوری کی قیمت میں 170 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سیمنٹ کی ایک بوری کی قیمت 880 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب رمضان سے پہلے بناسپتی گھی کی قیمتوں میں ایک بارپھر اضافہ ہوگیا ہے۔
گھی کی قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا جس کےبعد قیمت 444 سے بڑھ کر 452 روپے کل ہوگئی۔
رواں ماہ گھی کی قیمتوں میں 22 روپےاضافہ ہوچکا ہے۔