کراچی (کیپیٹل نیوز پوائنٹ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، اسٹیٹ بینک کے مطابق اضافے کے بعد مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 21 ارب 45 کروڑ 37 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔
مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 34 کروڑ 37 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے ، اس طرح پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 79 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

