اسلام آباد (کرائم رپورٹر)نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن رئیل اسٹیٹ ،تعلیم اور صحت کے شعبوں میں معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لئے پرعزم ، ایم ڈی نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن سید علی ناصر رضوی نے شہریوں اور پاکستان پولیس کے افسران و جوانوں کے لئے رئیل اسٹیٹ ،تعلیم اور صحت کے شعبوں میں معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لئے احکامات جاری کئےتفصیلات کے مطابق نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن رئیل اسٹیٹ، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں پاکستان بھر میں شہریوں اور پولیس افسران کو معیاری سہولیات کی فراہم کی لئے کوشاں ہے،این پی ایف پاکستان پولیس کے افسران و جوانوں ،ان کے اہلخانہ اور بچوں کی مالی امداد،علاج معالجہ کے لئے رقم اور معیاری تعلیم کے حصول کے لئے سکالرشپ بھی فراہم کر رہا ہے.

مزید شہری این پی ایف کے پاکستان بھرمیں رئیل اسٹیٹ ،ہسپتال ،سکولز،سکیورٹی سروسز اور دیگر سہولیات سے بھی استفادہ حاصل کر سکتے ہیں ،مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن سید علی ناصر رضوی کی زیر کما ن این پی ایف میں کئی اہم تبدیلیاں عمل میں لائیں گئی،جن میں شہریوں و پولیس افسران کے ریکارڈ کو اپڈیٹ کرنا ،ان تک این پی ایف پراجیکٹس کی معلومات کو پہنچانا اور ممبر شپ ڈرائیو میں تیزی لانا ہے،ایم ڈی این پی ایف کی ہدایات کی روشنی میں نا صر ف نئے پراجیکٹس کا آغاز کیا گیا ہے بلکہ پہلے سے جاری پراجیکٹس پر بھی تیزی کے ساتھ کام مکمل کیا جا رہا ہے.

ایم ڈی این پی ایف تمام افسران کے ساتھ دن رات ادارے کو مزید بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں ،اس سلسلہ میں انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ویلفئیر اینڈ ایجوکیشن کو پولیس افسران کی ویلفیئر کے نظام کو مزید مو¿ثر بنانے، این پی ایف سکولز کی سروسز کو بہتر کرنے اور مذید برانچز کے قیام کے لئے احکامات جاری کئے،ایم ڈی نیشنل پولیس فاو¿نڈیشن نے سی ای او سیگھو ایگرو فارمزکے ساتھ بھی میٹنگ کی،انہوں نے سیگھو ایگرو فارمز پر ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے اور ممبرز کی سہولیات کے لئے اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں.

