‎نئے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ آفیسرز کا تقرر احسن اقدام ہے:ایوب میریانی

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر )صدر کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز محمد ایوب میریانی نے کہا ہے کہ نئے 28 ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ آفیسرز کا تقرر احسن اقدام ہے،امید ہے نئے تعینات ہونے والے افسران ملکی تجارت اور سرمایہ کاری کے اہداف کو حاصل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔حالیہ دور میں اقتصادی سفارت کاری نے سیاسی سفارت کاری کی جگہ لے لی ہے اور یہ کہ تجارت اور سرمایہ کاری عالمی اثر و رسوخ کے نئے ستون ہیں۔

صدر ایوب میریانی نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ وہ روایتی اور غیر روایتی برآمدات پر توجہ مرکوز کریں اور اپنے میزبان ممالک میں چیمبرز آف کامرس، بڑی ریٹیل چینز اور ملٹی نیشنل کارپوریشنز کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے کے لیے کام کریں۔ میرٹ پر مبنی اور شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنانے پر حکومت ،تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول وزارت خارجہ، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور بورڈ آف انویسٹمنٹ شامل ہیں سب تعریف کے مستحق ہیں۔