وفاقی دارالحکومت کے مختلف پوش سیکٹرز میں امپورٹ پالیسی کی خلاف ورزی کا انکشاف ،ڈی واٹسن کیمسٹ سٹورز مالکان کوکسٹم کا نوٹس

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر)وفاقی دارالحکومت کے مختلف پوش سیکٹرز میں حرام فوڈ آئٹمزکو فروخت کرنے کا انکشاف جی این سٹور، Esajeesسمیت ڈی واٹسن کیمسٹ کے سٹورز مالکان کو کاغذات فراہم کرنے کا حکم‘ کلکٹر کسٹم کی ہدایت پر کسٹم نے چھاپے مار کر سامان قبضہ میں لے کر ہدایت کی ہے کہ ان فوڈ آئیٹم کے امپورٹ کے کاغذات فراہم کئے جائیں ورنہ مقدمات کا اندراج ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے امپورٹ پالیسی پر عمل درآمد کرنے کے لئے ملک بھر میں کریک ڈائون شروع کردیا ہے.

کلکٹر کسٹمز کی ہدایت پر انسپکٹر کسٹم سمیہ شمیر نے ڈی واٹسن کیمسٹ ایف الیون کوہسار مارکیٹ میں واقع Gnserec ,Esqees,اچانک چھاپے مار کر غیر ملکی فوڈ آئٹم جن میں چاکلیٹ سمیت دیگر فوڈ آئٹم شامل ہیں جو کہ مختلف سٹورز پر رکھے گئے تھے کے امپورٹ کے کاغذات طلب کئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ جو بھی فوڈ آئٹم ہو اس پر حلال لکھا ہوا ہونا ضروری ہے حلال نہ لکھا ہوا ہو تو یہ سامان فروخت نہیں ہوسکتا ایسے تمام سٹورز کے خلاف کریک ڈائون ہوگا کسٹم حکام نے لاکھوں روپے مالیت کے غیر ملکی فوڈ آئٹم کے امپورٹ کے کاغذات طلب کئے جو ڈی واٹسن کیمسٹ سمیت Gn story, Esajeesکاغذات فراہم نہ کرسکے کسٹم نے تینوں سٹورز کو تین دن کا وقت دیا ہے کہ وہ کاغذات فراہم کریں ورنہ مقدمات درج کئے جائیں گے۔

یاد رہے کہ چند سال قبل ڈی واٹسن کیمسٹ سمیت دیگر سٹورز کے خلاف کریک ڈائون کرکے ان کے سمگلر شدہ کاسمیٹکس مختلف ادویات جو کہ جنسی ادویات تھیں اسلام آباد کے شہریوں کو فروخت کرتے تھے قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی کی تھی اب دوبارہ ڈی واٹسن سمیت تین سٹورز کے خلاف کریک ڈائون کرکے انہیں تین دن تک کاغذات فراہم کرنے کا وقت دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈی واٹسن کیمسٹ کے مالک ظفر بختاوری سے ان کا موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا جو نہ ہوسکا۔