ایران نے جس جرات و بہادری سے دشمن کو جواب دیا وہ قابل تحسین ہے، علامہ ساجد نقوی

اسلام آ با د( سٹاف رپورٹر )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ایرانی سفارتخانے آمد ایرانی سفیر امیری رضا مقدم نے علامہ ساجد علی نقوی کا پرتپاک استقبال کیا علامہ سید ساجد علی نقوی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایرانی سفارتخانے پہنچے وفد میں علامہ عارف واحدی، سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ و دیگر شامل تھے علامہ ساجد نقوی کی ایرانی سفیر امیری رضا مقدم سے اہم ملاقات کی ، ملاقات میں اسرائیل و امریکہ کی جارحیت سمیت خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ ایران نے جس جرات و بہادری سے دشمن کو جواب دیا وہ قابل تحسین ہے برادر ہمسایہ ملک ایران دفاعی، سفارتی، اخلاقی ہر میدان میں کامیاب رہا قائد ملت جعفریہ پاکستان کا رہبر انقلاب اسلامی ایران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار ایرانی سفیر کا پاکستان کی حکومت، عوام اور ملت جعفریہ کی حمایت پر اظہار تشکر پاکستانی عوام و قیادت نے مشکل وقت میں ایران کا ساتھ دیا، ایرانی سفیر کی گفتگو ملاقات میں مختلف مکاتب فکر، شعبہ ہائے زندگی کے مفکرین و میڈیا کے کردار کو سراہا گیا.

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین و کشمیر امت مسلمہ کے دیرینہ مسائل ہیں، فلسطین و کشمیر کے مسائل حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں یہود و ہنود کو پے در پے شکستوں سے امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند ہوا پاکستان و ایران نے جارح قوتوں کو متحد ہو کر شکست دی. ایرانی سفیر نے کہا کہ امت مسلمہ کے مسائل کا حل اتحاد و وحدت میں ہے ایرانی سفیر نے وحدت امت کیلئے علامہ ساجد نقوی کی خدمات کو سراہا پاکستان اور ایران کے عوامی و حکومتی تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے.