پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیرڈاکٹر زوہیر زاہد کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر )پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیرڈاکٹر زوہیر زاہد کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ، دورے کے دوران صدر این پی سی اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی، سینئر نائب صدر احتشام الحق، نائب صدر سید ظفر ہاشمی، جوائنٹ سیکرٹری جاوید بھاگٹ سمیت ممبران گورننگ باڈی، نوید احمد شیخ،تنویر شہزاد، راجہ ماجد افسر منتخب عہدیداران سے ملاقات کی ، سیکرٹری این پی سی نیئر علی نے معزز مہمان کو این پی سی کے حوالے سے بریف کیا.

اس موقع پر گفتگو میں فلسطینی سفیر ڈاکٹر زوہیر زاہد کا کہنا تھا کہ نیشنل پریس کلب کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے یہاں مدعو کیا، مضبوط پاکستان فلسطین کی بقاء کیلئے ضروری ہے،دونوں برادر ممالک کے درمیان انتہائی قریبی دیرینہ تعلقات ہیں، فلسطینی پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اوراس سے دلی محبت کرتے ہیں اور مظلوم فلسطینیوں کیلئے انکی امداد پر انکے مشکور ہیں،فلسطینی سفیر کو این پی سی کا دورہ بھی کرایا گیا.