وفاقی وزیر رانا تنویر ، کے احکامات پر پہلے چینی ایکسپورٹ ڈالر ریٹ پر اسحاق ڈار نے دوبارہ امپورٹ کرنے کے احکامات جاری

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دعوی دھرے کے دھرے رہے گئے کہ چینی ملک میں کم نہ ہو گی لیکن وفاقی وزیر رانا تنویر، سیکرٹری صنعت و پیداوار نے شوگر ما فیاسے مبینہ ساز باز سے چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی تھی۔ دعوی کیا کہ ملک میں چینی کی کمی واقع نہیں ہوگی ، چینی کی کمی ہونے پر اسحاق ڈار چینی ما فیا کو پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی اصولی منظوری دے دی گئی،نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ ر مضان میں چینی کی قیمتوں کے حوالے سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کمیٹی قائم کی تھی .

کمیٹی کے اجلاس میں شوگر ملز مالکان کے تحفظات کا جائزہ لیا گیا اورکہا گیا کہ چینی کے ریٹس کو مستحکم رکھا جائیگا،ذرائع کا کہنا ہے کہ دسمبر2024سےفروری2025میں58ارب52کروڑ روپے کی 4لاکھ 4ہزار246ٹن چینی برآمد ہوئی،دستاویز اسی مدت میں ملک میں چینی کی اوسط قیمت23 روپے 46 پیسے فی کلو بڑھ گئی،دستاویز کے مطابق نومبر2024 میں چینی کی اوسط قیمت 131 روپے61 پیسے فی کلو تھی،دستاویز فروری2025 میں ملک میں چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 155روپے07 پیسےکلوہوگئی ، دسمبر2024میں40ارب56 کروڑ50 لاکھ روپےکی2 لاکھ 79ہزار273 ٹن چینی برآمد ہوئی،دسمبر2024 میں ملک میں چینی کی اوسط قیمت میں3روپے23 پیسےفی کلو اضافہ ہوا،جبکہ جنوری2025 میں17ارب93 کروڑ روپے کی ایک لاکھ 24 ہزار 793 ٹن چینی برآمد ہوئی جبکہ جنوری2025 میں ملک میں چینی کی اوسط قیمت میں8 روپے35 پیسےفی کلو اضافہ ہوا، فروری2025 میں ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی180 میٹرک ٹن چینی برآمد ہوئی.

فروری2025میں ملک میں اوسط چینی 11روپے88 پیسےفی کلومہنگی ہوئی،یاد رہے کہ وفاقی حکومت نےجون سےاکتوبر2024 میں7 لاکھ50 ہزار ٹن چینی برآمد کی اجازت دی تھی، باراکتوبر میں 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی،اور اب پھر چینی درآمد کی اجازت دے دی گئی ہے ڈالر ریٹ پر منگوائی جانے والی چینی عوام کو پھر ریٹ بڑھا کر فروخت کی جائے گی.