ا سلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کی زیر صدارت ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں اعلیٰ سطح اجلاس . وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ بندرگاہ پر کنٹینرز کے قیام کی مدت 70 فیصد کم کرنے کا ہدف مقرر
کلیئرنس میں رکاوٹیں دور کرنے کیلئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل سیکریٹری میری ٹائم افیئرز عمر ظفر شیخ کریں گے ایف بی آر، کسٹمز، کے پی ٹی و دیگر ادارے کمیٹی میں شامل ہوں گے کمیٹی کو 10 روز میں سفارشات پیش کرنے کی ہدایت جاری وزارت بحری امور میں جدید مانیٹرنگ روم قائم کیا جائے گا ڈرونز اور مصنوعی ذہانت سے کنٹینر کلیئرنس کے تمام مراحل کی نگرانی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہر مرحلہ جہاز سے کلیئرنس تک ڈیجیٹل ٹریکنگ سے مانیٹر کیا جائے گا کنٹینرز کی تاخیر سے کلیئرنس پر درآمد و برآمد کنندگان پر اضافی مالی بوجھ پڑتا ہے۔

