پشاور (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) شروع ہوگئی ہے۔ کانفرنس میں صوبائی کابینہ کے اراکین اور اراکین صوبائی اسمبلی کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے شریک ہیں.
آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کا مقصد امن و امان کے حوالے سے مشاورت کرنا ہے، کانفرنس میں سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے امن و امان کے حوالے سے ایک مشترکہ اور متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا، کانفرنس کے شرکاء کو امن و امان کےلئے صوبائی حکومت کی کوششوں اور اقدامات پر بریفنگ بھی دی جائے گی

