گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پی پی پی رہنما مظہر چوہان کی ملاقات،سینیٹ انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی

پشاور(سٹاف رپورٹر)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیپلز پارٹی خانیوال کے سابق صدر مظہر چوہان نے ملاقات کی اور سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں صوبے سے اپوزیشن اتحاد کی پانچ نشستوں پر کامیابی کی مبارکباد دی ۔

جمعرات کو جاری پریس ریلیز کے مطابق گورنر ہائوس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں مظہر چوہان نے سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں خیبر پختونخوا سے اپوزیشن اتحاد کے پانچ سینیٹرز کی کامیابی پر گورنر کو مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی کے تنظیمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.