اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) منسٹر ی آف اینڈ ورکس نے حکومت پاکستان کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم digitaldialogue.gov.pk پر پبلک-پرائیویٹ ڈائیلاگ (PPD) کا آغاز کیا ہے تاکہ ڈرافٹ نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2025 پر ملک بھر سے آراء اور تجاویز حاصل کی جا سکیں ،ڈرافٹ نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2025 رواں سال مارچ میں متعارف کرائی گئی تھی، یہ پالیسی عوام دوست، شمولیتی اور پائیدار ہاؤسنگ فریم ورک کے قیام کا تصور پیش کرتی ہے جس کا مقصد معاشرے کے تمام طبقات کی رہائشی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔
پالیسی میں خصوصی توجہ کم لاگت رہائش، شہری منصوبہ بندی میں اصلاحات، پبلک-پرائیویٹ شراکت داری اور موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں ترقی پر مرکوز ہے۔اس ڈیجیٹل اقدام کے ذریعے وزارت تمام شہریوں اور اسٹیک ہولڈرز کو دعوت دیتی ہے کہ وہ اس اہم قومی مکالمے کا حصہ بنیں اور ایسی ہاؤسنگ پالیسی کی تشکیل میں مدد کریں جو اجتماعی ضروریات کی عکاس ہو۔شفافیت، وسیع البنیاد شمولیت اور آسان رسائی کو یقینی بنانے کے لیے وزارت، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (NITB) کے تعاون سے عوام سے یہ ڈیجیٹل مشاورت کر رہی ہے۔
شہری منصوبہ بندی کے ماہرین، ڈیویلپرز، سول سوسائٹی کی تنظیمیں، تعلیمی ادارے اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کو ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ ڈرافٹ کا مطالعہ کریں اور متعلقہ فورم اپنی آراء جمع کروائیں۔پبلک-پرائیویٹ ڈائیلاگ کو عوام کی آسان اور وسیع رسائی کے لیے آن لائن پیش کیا گیا ہے۔ یہ اگلے بیس دن تک https://digitaldialogue.gov.pk پر ڈیجیٹل فیڈبیک کے لیے دستیاب رہے گا۔ اس لنک پر وزیٹرز سائن اَپ کے بعد اپنی رائے اور تجاویز جمع کروا سکیں گے اور اس مقصد کے لیے کوڈ b68692f0 استعمال کیا جا سکتا ہے۔مزید معلومات کے لیے، وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے پالیسی اینڈ پلاننگ وِنگ سے سرکاری اوقاتِ کار کے دوران فون نمبر 051-9217156 پر یا ای میل [email protected] کے ذریعے رابطے کیا جاسکے گا۔

