اسلام آبا د(سٹاف رپورٹر)یومِ استحصال کشمیر پر وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کا پیغام میں انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے انسانی حقوق پامال کیے، عالمی برادری کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرے کشمیریوں کی پرامن جدوجہد کو دبایا نہیں جا سکتا ہم کشمیری عوام کے انسانی، سیاسی اور جمہوری حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو حق دیے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں یومِ استحصال ظلم کے خلاف اور انصاف کے حق میں آواز اٹھانے کا دن ہے.

