راولپنڈی (کرائم رپور ٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن رضا تنویر سپرا کی ایس ڈی پی او آفس وارث خان اور ایس ڈی پی او آفس سٹی میں میٹنگ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے تھانہ وارث خان اور تھانہ سٹی کا بھی دورہ کیا، میٹنگ میں ایس ڈی پی او وارث خان،ایس ڈی پی او سٹی،ایس ایچ اوز وارث خان و سٹی سرکل،انچارج چوکیات،تفتیشی افسران محرران اور ریڈران کی شرکت،ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے افسران کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا اور ہدایات دیں،قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے.
ایس ایس پی انویسٹیگیشن، تھانہ میں آنے والے شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، جس میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے،ایس ایس پی انویسٹیگیشن رضا تنویر سپرا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن رضا تنویر سپرا کی ایس ڈی پی او آفس وارث خان اور ایس ڈی پی او آفس سٹی میں میٹنگ کا انعقاد، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے تھانہ وارث خان اور تھانہ سٹی کا بھی دورہ کیا، میٹنگ میں ایس ڈی پی او وارث خان،ایس ڈی پی او سٹی،ایس ایچ اوز وارث خان و سٹی سرکل،انچارج چوکیات،تفتیشی افسران محرران اور ریڈران نے شرکت کی،ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے افسران کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا اور ہدایات دیں،ایس ایس پی انویسٹی گیشن رضا تنویر سپرا کا کہنا تھا قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے، اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں اور سابقہ ریکارڈ یافتگان کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے، سینئر افسران سنگین اور اہم مقدمات کی تفتیش کی خود نگرانی کریں.
منشیات فروشوں کی سزایابی کو یقینی بنانے کے لیے بہترین تفتیش اور پیروی مقدمہ بہت اہمیت کے حامل ہیں، ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے تھانہ وارث خان اور تھانہ سٹی کا دورہ کیا،ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے فرنٹ ڈیسک،حوالات تھانہ،بلڈنگ سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا،ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ تھانہ میں آنے والے شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، جس میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے۔