راولپنڈی (کرائم رپورٹر) تھانہ صدر بیرونی کے سیریل کلنگ کے اہم مقدمہ میں مزید پیشرفت، گرفتار مرکزی ملزم کے 3 اشتہاری بھائی بھی مقدمہ میں شامل تفتیش، ملزم نے جائیداد کے تنازعہ پراسلام آباد میں اپنے والد اور ہمشیرہ اور صدربیرونی کے علاقہ میں اپنی ہمشیرہ و بھانجے کو قتل کیا تھا،گرفتار ملزمان سے تفتیش میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بیرونی کے سیریل کلنگ کے اہم مقدمہ میں مزید پیشرفت، گرفتار مرکزی ملزم کے 3 اشتہاری بھائیوں کو بھی مقدمہ میں شامل تفتیش کر لیا گیا.
ملزم نے جائیداد کے تنازعہ پراسلام آباد میں اپنے والد اور ہمشیرہ اور صدربیرونی کے علاقہ میں اپنی ہمشیرہ و بھانجے کو قتل کیا تھا، راولپنڈی پولیس نے مرکزی ملزم کے تینوں اشتہاری بھائیوں کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا، گرفتار ملزمان سے تفتیش میں اہم انکشافات متوقع ہیں، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ زیر حراست ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی.

